قومی اسمبلی:سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد بڑھانے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔اب چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34ہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد تاخیر سے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہو تھا۔وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے وقفہ سوالات معطل کرنےکی تحریک ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانتوں پرفیصلہ محفوظ

اپوزیشن کی طرف سے شدید مخالفت کی گئی اور ایوان میں نو نو کے نعرے لگائے گئے۔

اس دوران وزیر قانون نے پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کیا۔ وزیرقانون سپریم کورٹ میں ججزکی تعدادبڑھانےکا بل ایوان میں پیش کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 تک کی جارہی ہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ آئینی عدالت بنائی ہے اس کیلئے بھی ججز چاہیے تھے، ججز کی تعداد بڑھانے کا مقصد زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم کرنا ہے۔

وزیرقانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کردیا۔ سپریم کورٹ ججزکی تعداد 34 کرنےکی قانون سازی پرکارروائی شروع کردی تاہم اس دوران اپوزیشن کا ایوان میں شور شرابہ جاری رہا۔

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6دہشت گردہلاک

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل منظور کرلیا اور بل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ سپریم کورٹ میں اب ججز کی تعداد 33 ہوگی۔

Back to top button