قومی اقتصادی کونسل نے 1500ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 15 سو ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔

دستاویز کے مطابق وفاق 14 سو ارب روپے بجٹ سے اور 100 ارب روپے پی پی پی شراکتداری ہو گی۔نیشنل اکنامک کونسل نے پانچ سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دے دی،آئندہ مالی سال 3.6 فیصد، پانچ سالہ پلان کے تحت   مالی سال 2029 میان 6 فیصد گروتھ ہو گی،آئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطا 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد رکھنے کی منظوری،آئندہ بجٹ میں صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔آئندہ بجٹ میں خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔اگلے مالی سال برآمدات کا ہدف 40.5 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی،آئندہ مالی سال درآمدات کا ہدف 68.1 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ہدف 30.2 ارب ڈالر مقرر،آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پکڑ لیا

آئندہ بجٹ انفراسٹکچر کیلئے 827 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا، دستاویز

آئندہ بجٹ میں توانائی کیلئے 253 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیا۔

ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 279 ارب،پانی کے منصوبوں کیلئے 206 ارب ،سماجی شعبے کیلئے 280 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظورکیاگیا۔

دستاویزکے مطابق آئندہ بجٹ میں صحت کیلئے 45 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور،آئندہ بجٹ میں تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کیلئے 93 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیاگیا۔

دستاویزکےمطابق ایس ڈی جیز کیلئے آئندہ مالی سال 75 ارب روپے خرچ کرنے کی منظوری دی گئی۔

غذائی و زراعت کیلئے 42 ارب،گورننس کیلئے 28 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

سائنس و آئی ٹی کیلئے 79 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیا، کے پی میں انضمام شدہ اضلاع کیلئے 64 ارب روپے ترقیاتی منصوبے منظور کیاگیا۔

آزادکشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 75 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیاگیا۔

Back to top button