مذاکرات کا مطلب امریکاکےسامنےسرنڈرکرنانہیں،مسعود پیزشکیان

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ایران سرنڈر کر رہا ہے۔ایران اپنے قومی مفادات اور عوامی حقوق کے تحفظ کےلیے مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور اس مؤقف میں کوئی نرمی نہیں آئے گی۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے جنگ کے باعث ہونے والے نقصانات کی بحالی سے متعلق ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتےہوئے کہاکہ مذاکرات کو کمزوری یا ہتھیار ڈالنے کے مترادف نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ایران کا مقصد اپنے عوام کے حقوق کو حاصل کرنا اور قومی مفادات کا دفاع پوری طاقت اور وقار کے ساتھ کرنا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتےہوئے سوال اٹھایاکہ بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کےتحت عام شہریوں، ماہرین، بچوں اور اہم مراکز جیسے سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا کیا جواز پیش کیا جاسکتا ہے۔

Back to top button