بھارت سے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہی ہوں گے : اسحاق ڈار

 

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا "نیو نارمل” کا بیانیہ اب ختم ہوچکا ہے اور مستقبل میں اگر مذاکرات ہوں گے تو وہ صرف برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مذاکرات چاہتا ہے تو خیرمقدم کیا جائے گا، لیکن پاکستان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے کہ وہ ہر حال میں مذاکرات کرے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف مؤثر کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا کم از کم ہماری سرحدوں سے دور منتقل کرے۔ افغانستان کی جانب سے دیے گئے احتجاجی مراسلے پر ہم غور کریں گے۔

 

 

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور آرمینیا کے تعلقات کے معاملے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے، جب آذربائیجان اور آرمینیا کے مسائل حل ہوسکتے ہیں تو ہمیں بھی اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!