ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوہیمشائرپرائمری بھی جیت لی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کو شکست دے کر نیو ہیمشائر کی پرائمری بھی جیت لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مختلف پروجیکشنز کے مطابق ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی پر کئی ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
نیو ہیمشائر کے پرائمری انتخاب میں مد مقابل نکی ہیلی کو ہزاروں ووٹوں سے شکست دینے کے بعد ٹرمپ کا ایک بار پھر سرفہرست ری پبلکن صدارتی امیدوار بن کر ابھرنے کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔دوسری جانب شکست کے باوجود نکی ہیلی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ
میں شامل رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔