نیویارک کے کنسرٹ میں بھگدڑ سے 2 افرد ہلاک

نیویارک کے شہر روچیسٹر میں کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2 افراد ہلاک اور 8 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ گزشتہ رات روچیسٹر کے ایک تفریحی مقام پر ہونے والے کنسرٹ میں پیش آیا جس میں معروف امریکی ریپرگلوریلا بھی مدعو تھیں۔
پولیس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ کنسرٹ میں فائرنگ کے باعث خوف و ہراس پھیلا تاہم بھگدڑ کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ریپرگلوریلا ‘جو کہ واقعے سے قبل اپنی پرفارمنس مکمل کرچکی تھیں’ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ حادثے پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے، میرے مداح ہی میری دنیا ہیں، امید ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
