پی ٹی آئی کارکن کی نورعالم سے بدتمیزی، گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل

تحریک انصاف کے کارکن نے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے نور عالم سے بدتمیزی کی۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے نور عالم خان کو پشتو میں گالیاں دیں، نور عالم اپنے دوستوں ندیم افضل چن، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ افطار کر رہے تھے۔

شہبازگِل، شہزاد اکبرکا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل

عینی شاہدین کے مطابق نورعالم خان نےگالیاں دینے والے کوسمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے لیکن پی ٹی آئی کا کارکن گالیاں دینے سے باز نہ آیا اور آوازیں کستا رہا، پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم خان کو مکا مارا جس پر لڑائی شروع ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق نورعالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کنڈی نے پی ٹی آئی رکن کی پٹائی کردی۔ندیم افضل چن اور دیگر پیپلزپارٹی کے ارکان بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

Back to top button