شمالی کوریا بہت جلد جوہری تجربہ کر سکتا ہے، جنوبی کوریا دفاعی ایجنسی

جنوبی کوریا کی دفاعی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن فیصلہ کریں تو ملک بہت جلد جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کی Punggye-ri جوہری تجربہ گاہ میں کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شمالی کوریا روس کی تکنیکی مدد سے اضافی جاسوس سیٹلائٹ بھی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ موجودہ سیٹلائٹس سے بہتر صلاحیت والے سیٹلائٹس حاصل کیے جا سکیں۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا اب تک 6 مرتبہ جوہری تجربے کر چکا ہے، اور آخری تجربہ سال 2017 میں کیا گیا تھا۔

Back to top button