شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 11 دہشتگردہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جبوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈرز حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خود کش حملہ آوروں سمیت گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوائے۔ مارے گئے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔

الیکشن کمیشن نےسیاسی رہنمائوں کے بیانات کا نوٹس لے لیا

Back to top button