مشرف کیخلاف انکوائری نہ ہونے پر چیئرمین نیب کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مبینہ کرپشن سے متعلق معاملے کی انکوائری نہ ہونے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اعجاز اسحاق نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کرپشن انکوائری سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔

وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ عدالت نےنیب آرڈیننس کےتحت کارروائی کا آرڈر کیا تھا، پرویز مشرف کا ایک اکاؤنٹ 20 لاکھ ڈالر کا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے اربوں روپے کی زمین خود حاصل کی، عدالتی حکم کے باوجود نیب مشرف کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا، عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اس عدالت کا فیصلہ چیلنج ہوا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ فیصلہ چیلنج نہیں ہوا ہے، حتمی صورت اختیار کر گیا ہے۔

راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل

عدالت نے انکوائری نہ ہونے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے ، نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جاری کیا، عدالت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے 14 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔

Back to top button