آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیووائرل

جاپان سے منسوب ایک وائرل ویڈیو میں ایک بڑے آکٹوپس کو سمندر کے کم گہرے پانی میں ایک شخص کی پشت سے چمٹے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا، جبکہ واقعے کے مقام اور متاثرہ شخص کی حالت سے متعلق تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک نامعلوم شخص سمندر کے کم گہرے پانی میں موجود ہے، جہاں ایک بڑا آکٹوپس اس کی پشت سے مضبوطی سے چمٹا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص آکٹوپس کے طاقتور سکشن کپ خود سے الگ کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے، تاہم آکٹوپس کی گرفت انتہائی مضبوط ہونے کے باعث اسے خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا کہ موقع پر موجود افراد میں سے کوئی بھی متاثرہ شخص کی مدد کرتا نظر نہیں آیا۔
بعض صارفین نے اس رویے کو ’کنٹنٹ فرسٹ ‘کلچر سے جوڑا، جہاں کسی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرنے کے بجائے ویڈیو ریکارڈ کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
