بارشی پانی کی پرانی ویڈیوز پرپروپیگنڈہ کیاجارہاہے،عظمی بخاری

وزیر اطلاعات و نشریات و ثقافت عظمی بخاری کہنا ہے کہ بارش قدرتی عمل ہے۔پانی کی پرانی ویڈیوز لگا کر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات و ثقافت عظمی بخاری کاپریسکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 7 گھنٹے کی بارش سے 337ملی میٹر بارش سے 44سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔بارشوں کو نہ روکا نہ کم زیادہ کیا جا سکتا ہے یہ تو آفات ہیں جس پرحکومت کو تکالیف کم کرنا ہوتی ہیں۔بارشوں کی پیش گوئی پہلے ہی موجود تھی مریم نواز نے تمام اداروں کو ریڈ الرٹ پر رکھا تھا بارش ہوگی تو انتظامیہ کام کرتی نظر آئے گی۔

عظمی بخاری نے کہاکہ سروسز سمیت دیگر ہسپتالوں میں پانی والی فوٹیج سامنے آئی تو پانی نکل گیا تو اسے بھی چلائیں،سروسز ہسپتال کی کھڑکی کھلی ہونے کی وجہ سے پانی بھرا تو صبح والی فوٹیج کو چار بجے تک خبر چلائی۔سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی سے پانی خشک ہوئے چار گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن پرانی فوٹیج چلاکر پروپیگنڈہ کیاجا رہا ہے۔نابھاں روڈ ، جی پی او بارہ بجے اسٹیشن دو بجے ، کوپر روڈ تین بجے، شاہ جمال چار بجے کلئیر کردیاگیا۔مزمگ روڈ سے دو بجے اور قذافی اسٹیڈیم پر کام جاری ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور واسا کا عملہ سڑکوں پر پانی صاف کروا رہا ہے۔بارش کی اصل صورتحال قوم کو بتا رہے ہیں چند گھنٹوں میں متعدد جگہوں کو کلئیر کیاگیا ہے،سوشل میڈیا پر پرانی فوٹیجز نکال کر پروپیگنڈہ کیاجا رہا ہے،طوفان بدتمیزی سوشل میڈیا پر ہے لیکن وہ ڈوب کر مر جائیں جو پرانی فوٹیجز استعمال کررہےہیں۔گیارہ سال والوں کے پاس کوئی کارکردگی نہیں ہے تنقید وہ کررہے ہیں جنہوں نے ٹوٹ بٹوٹ پنجاب میں رکھا تھا۔مریم نواز کا خوف سے بہت لوگوں کو تکلیف ہے۔ڈینگی آیا تھا تو امت مسلمہ کا لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گیا تھا کے پی لوگ ڈینگی سے مر گئے لیکن وہ پہاڑ سے نیچے نہیں اترا تھا۔

 طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،3افراد جاں بحق،15زخمی

عظمی بخاری نے کہاکہ مریم نواز کی حکومت میں کوئی غلط کام ہو کمی کوتاہی کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے خدائی دعویٰ نہیں کررہے،تصاویر لاہور کی نہیں پنجاب کے مختلف حصوں کی ہے اس میں شکرگڑھ و راولپنڈی کی بھی ہیں۔ مریم نواز بارش کے بعد صورتحال کو مانیٹر کررہی ہیں،کے پی بارشوں میں 24افراد ہلاک ہوئے ہیں اس پر ہم سیاست نہیں کررہے اگر کے پی کو سیکھنا ہے وہ مریم نواز سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔بارشوں کی مزید پیش گوئی ہے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں الیکٹرک آلات کھمبے تاروں سے دوری اختیار کریں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

Back to top button