حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے: چیئرمین پی ٹی اے

چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ سوشل میدیا ویب سائٹ ایکس کھولنا حکومت کا فیصلہ ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس رانا محمود الحسن کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن کی جانب سےانٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن کےمعاملات پربریفنگ دی گئی۔چیئرمین پی ٹی اے نےبتایا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کےپاس انٹرنیٹ ہے، سیٹلائٹ پالیسی مکمل ہوگئی ہے،فائیو جی نیلامی اگلے برس مارچ اپریل میں ہونےکا امکان ہے،ہم نےمحرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4مرتبہ موبائل سروس بند کی۔

پیکا ایکٹ کا مقدمہ: رؤف حسن کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

سینیٹر عبدالقادر نےچیئرمین پی ٹی اے سے استفسار کیاکہ ایکس کھولنے کا ارادہ ہے؟جس پر انہوں نےکہاکہ ہمیں جس دن حکومت کہےگی ایکس کھول دیں گے، ایکس نےہماری شکایت پر گزشتہ تین ماہ میں صرف 7 فیصد عمل کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا ہمارے ملک میں مذہبی جذبات کےحوالے سے پوسٹ بلاک نہ ہوتو مظاہرے شروع ہوجاتے ہیں،حکومت کی جتنی دھلائی یوٹیوب اور ٹک ٹاک پرہوتی ہے اتنی ایکس پر نہیں، ہمیں دھلائی سےاختلاف نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے کاکہنا ہے وی پی این بلاک کی جاسکتی ہے،وی پی این پر آپ کا سارا بزنس چلتاہے،وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہے ہیں کہ یہ وی پی این پاکستان میں چلیں گےباقی نہیں، وی پی این کےباوجود پاکستان میں ایکس کےصارف 70 فیصد کم ہوئے ہیں،صرف 30 فیصد صارف وی پی این پر ایکس استعمال کررہے ہیں۔

a

Back to top button