طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،3افراد جاں بحق،15زخمی

پنجاب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،3افراد جاں بحق ،15شدید زخمی ہو گئی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارش کے باعث نقصانات بارے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 3 افراد جانبحق اور 15 زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 1مرد اور 2بچے شامل ہیں۔طوفانی بارشوں سے6 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی امداد یقینی بنائی جائے گی۔ بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا۔شہریوں سے التماس ہے کہ پرانی اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر نہ کریں۔

بارشی پانی کی پرانی ویڈیوز پرپروپیگنڈہ کیاجارہاہے،عظمی بخاری

ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔مون سون بارشوں کا سپیل 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہری موسم برسات کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر ہر گر نہ کریں۔

Back to top button