عمران خان کی اپنےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست مقرر

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست پیر کے دن مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا تھا کہ موجودہ درخواست لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں کی جا سکتی،درخواست متعلقہ فورم کے روبرو دائر کی جائے۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی نے سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔
طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،3افراد جاں بحق،15زخمی
عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کر لیا،لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریَز، نظر بندی کے احکامات طلب کرے،لاہور ہائیکورٹ متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔
