پرویزالہٰی کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا

پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز،نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے 45 منٹ تک چودھری پرویزالٰہی کا معائنہ کیا۔چودھری پرویزالٰہی کی ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔چودھری پرویزالٰہی کے بلڈ سیمپل بھی لیے گئے۔
چودھری پرویزالٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ڈاکٹروں نےچودھری پرویزالٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا۔
ریلویز کا مسافرٹرینوں کے کرایوں میں کمی کااعلان
ڈاکٹروں نے پرویزالٰہی کی ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
