اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے نیچے آ گیا

ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد 284 روپے 50 پیسے پر آ گیا ہے، اسی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں بلند ترین سطح سے 48 روپے 50 پیسے نیچے آیا ہے۔

Back to top button