آپریشن شعبان : بلوچستان میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری ہے۔ جس میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائےگا۔
