محسن نقوی کا دورہ ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز، دہشت گردی اور سائبر کرائم کے خلاف مشترکہ تعاون پر اتفاق

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ہیڈکوارٹر میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی،جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی ہیڈ کوارٹرپہنچے،ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات میں دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سائبر تحقیقات کے شعبے میں وسائل کی فراہمی اور تربیت سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل کاکہنا تھاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں میزبانی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ملاقات کےبعد اپنے بیان میں کہاکہ امریکا پاکستان کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو سراہتا ہے اور خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کےلیے مشترکہ تعاون جاری رہے گا۔

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت

کاش پٹیل نے کہا کہ ملاقات میں ایف بی آئی اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی،دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام،سائبر تحقیقات، خصوصی تربیت، وسائل کی فراہمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے ،ہمیں مستقبل میں مزید کامیاب تعاون کی امید ہے۔

 

Back to top button