راولپنڈی کی سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات آگئے

بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات سامنے آ گئے۔
راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔
حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایات کی گئی ہے۔