جعلی حکومت کی وجہ سے پختونخوا کا قرض 350 ارب روپے بڑھا: بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کی وجہ سےہمارے صوبے کا قرض تقریباً 350 ارب روپے ڑھا ہے۔
پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ ہر روزکوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہو جاتی ہے، انہوں نے پختونخوا کی معیشت پربات کرکےبڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی، وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کرکے کے پی کے کھاتے میں ڈال دیا۔
بیرسٹر سیف نےکہا کہ خیبر پختونخواکا قرض 725 ارب روپے ہے جبکہ وفاق ہرمہینے اتنا ہی قرض لیتا ہے، شہباز شریف کے صرف 2 سالہ اقتدار میں پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھا ہے،خیبر پختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھا ہے۔
صرف پاکستان کی بہتری کیلئے مذاکرات کررہے ہیں: عرفان صدیقی
انہوں نےکہا کہ جعلی حکومت کی وجہ سے کے پی کا تقریباً 350 ارب روپے قرضہ بڑھا، دوسری صورت میں خیبرپختونخواکا قرضہ آج 400 ارب روپے ہوتا۔
مشیراطلاعات نےکہا کہ خیبر پختوننخوا میں صحافیوں کے خلاف کارروائی کی بات بھی مضحکہ خیز ہے، صحافی تو اسلام آباد میں محفوظ نہیں ہیں۔
ایک سوال کےجواب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی جانب سے جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی میں روڑے اٹکانے پروزیر اعلیٰ کو چانسلر بنایاگیا۔ْ