آبی مذاکرات:پاکستان بھارت کا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پر اتفاق

پاکستان اور بھارت نے پاکستان آنیوالے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پراتفاق کر لیا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازع پردو روزہ مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک نے پاکستان آنیوالے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پراتفاق کرنےساتھ اس کاطریقہ کار بھی طے کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اوربھارت کے مابین 1960 میں ہوئے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے انڈس کمشنروں پر مشتمل مستقل انڈس کمیشن کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہوا۔دو روزہ اجلاس کے دوسرے اورآخری روز انڈس واٹرکمیشن کی سالانہ رپورٹ پردستخط کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مستقل انڈس واٹرکمشنر کے سید مہرعلی شاہ نے کی جبکہ ان کے ساتھ محکمہ موسمیات، نیسپاک محکمہ آبپاشی اور وزارت خارجہ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ بھارتی وفدکی قیادت اورمیزبانی بھارتی انڈس کمشنر شری اے کے پال نے کی۔

آبی تنازع پر مذاکراتی اجلاس کے دوران پی آئی سی کی 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے سال کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی اور دستخط کیے گئے۔

حنا ربانی کھر کو سٹائلش سیاستدان کیوں کہا جاتا ہے؟

رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی۔ کمیشن نے انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت دو طرفہ بات چیت کاسلسلہ جاری رکھنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو سراہا۔ پی آئی سی کا اگلا اجلاس باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر پاکستان میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں بالخصوص دریائے چناب پربنائے جانیوالے ہائیڈرو پاورپراجیکٹس پر پاکستانی اعتراضات پر بھارت نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Back to top button