دوسرےٹیسٹ کادوسراروز،پاکستان کی ویسٹ انڈیزکیخلاف بیٹنگ جاری

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیزکیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان نے2وکٹوں کے نقصان پر118رنزبنالئے۔

ویسٹ انڈیزکی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کیخلاف 344رنزبناکرآل آؤٹ ہوگئی۔

ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 4 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اُتری ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور اویس ظفر ڈیبیو کررہے ہیں،عبید شاہ کو محمد عباس جب کہ اویس ظفر کو بابراعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔

Back to top button