پاکستان کرکٹ بورڈ کا”ترنگا“پربھارتی پروپیگنڈاکابھرپورجواب

نیشنل سٹیڈیم سے بھارتی پرچم غائب کیوں ہوا؟ بھارتی ”شورشرابے“پر پی سی بی کی وضاحت آ گئی۔ پی سی بی نے بھارتی پروپیگنڈا پرمنہ توڑ جواب دیدیا۔
پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے مشورہ دیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ کے دنوں میں صرف 4 جھنڈے لہرائے جائیں اور ان میں آئی سی سی (ایونٹ اتھارٹی)، پی سی بی (ایونٹ میزبان) اور اس دن مقابلہ کرنے والے دونوں فریق شامل ہوں گے۔اب بھارت کے میچ دبئی میں ہوں گے یونیشنل سٹیڈیم میں جھنڈا کیسے لہرادیں۔
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے چند روز قبل ایک وائرل ویڈیو کے تنازعہ کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی پرچم کی عدم موجودگی کی وضاحت کردی۔
اتوار کو نوٹ کیا گیا کہ سوائے ہندوستان کے چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ممالک کے جھنڈے نیشنل اسٹیڈیم میں لہرائے جا رہے تھے جس پر سوشل میڈیا ویڈیو پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ اقدام پی سی بی کی طرف سے انتقامی اقدام ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بدھ سے ہوگا اور میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے کراچی میں ہوگا۔ بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، اور بنگلہ دیش کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جس میں جمعرات کو دبئی میں بنگلہ دیش اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوگا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 23 فروری بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع میچ شیڈول ہے۔

Back to top button