پاکستان نےایل این جی کا ایک اورمہنگاکارگو خرید لیا

پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اورمہنگا سپاٹ کارگو خرید لیا۔

پی ایل ایل ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا، جولائی میں اب تک خریدا جانے والا یہ مہنگا ترین کارگو ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے 27 اور 28 جولائی کی ترسیل کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا اور ایل این جی سپاٹ کارگو کے لیے ایک ہی بولی موصول ہوئی۔

واضح رہے  اس سے قبل  پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا سپاٹ کارگو  20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا تھا۔

Back to top button