اے آئی نے دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کر دیا

معروف مصنوعی ذہانت کمپنی ہگنگ فیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پر ہونے والا حالیہ سائبر حملہ مکمل طور پر ایک خودکار مصنوعی ذہانت نے انجام دیا، جو اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگرچہ ہیکرز پہلے بھی مصنوعی ذہانت کو سیکیورٹی خامیاں تلاش کرنے یا حملوں کو خودکار بنانے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں لیکن اس بار پورا حملہ ابتدا سے لے کر اختتام تک ایک خودمختار اے آئی سسٹم نے انجام دیا۔

ہگنگ فیس نے بتایا کہ حملہ آور اے آئی نے کمپنی کے پلیٹ فارم پر ایک ڈیٹا سیٹ اپ لوڈ کیا، جس نے سیکیورٹی میں موجود ایک خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کے سرورز پر اپنا کوڈ چلانے میں کامیابی حاصل کی۔

Back to top button