پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کامرس سیکرٹری سے ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدےکو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت خزانہ کےاعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران تجارت، سرمایہ کاری اورمعاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔
اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور امریکا نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پرمزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ : رولز کی تبدیلی پر جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھ دیا
دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے، ایکسپورٹ انڈسٹریز مزید آگے بڑھیں گی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانےکیلئے صنعتوں کی ترقی پر فوکس کرنا ہے، ٹیکس نیٹ ، توانائی اور ایس او ایز میں اصلاحات لا رہے ہیں۔