پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانےپراتفاق

پاکستان اور  امریکا نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات کے چوتھے دور میں دونوں ممالک نےسرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اوردہشتگردوں کے سہولت کار نیٹورکس کےخاتمے پربات چیت کی۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی قیادت امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے سپیشل سیکرٹری نے کی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بناتے ہوئے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

دونوں ممالک نے  ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور القاعدہ سمیت دیگر گروہوں کیخلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Back to top button