پاکستان پر طالبان کی وجہ سے الزامات لگے اور آج وہی بھارت و اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پاکستان پر امریکہ اور مغربی ممالک کے الزامات طالبان کی وجہ سے  لگے  جنہیں پاکستان نے  برداشت کیا، انہوں نے کہا کہ طالبان کی وجہ سے ہی پاکستان دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوا تھا ،آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خواجہ آصف کا اپنےایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ،یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔

بھارت کا آپریشن سندور رافیل طیارہ گرنے سے تباہی میں بدل گیا: جرمن اخبار

 

انہوں نےکہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کےخلاف آپریشن سندور پر دنیا بھر میں صرف اسرائیل اورافغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔

یاد رہےکہ دو روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ فوجی جارحیت میں پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد طالبان کی عبوری حکومت کےوزیر دفاع نےخفیہ طور پربھارت کا دورہ بھی کیا ہے۔

 

Back to top button