ہیرو اوپن ملائیشیاتائیکوانڈو میں پاکستان نے4میڈلزنام کرلئے

 پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے۔

سینئر کیٹیگری میں محمد عمر نے چینی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ سید حمزہ شاہ نے ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے کھلاڑیوں کو مات دے کر دوسرا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

شامل علی حسین نے مسلسل 3 مقابلے جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم معمولی فرق سے شکست کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح حامد ندیم بھی فائنل میں بھرپور مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ملک کے مثبت تشخص کو بھی مزید اجاگر کرتی ہے۔

Back to top button