پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

حکومت کی جانب سے شہریوں کو 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 11 روز کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کمی ہوئی، جس سے اس کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔
اسی مدت میں امریکی خام تیل بھی 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا اور اس کی قیمت 69.26 ڈالر سے گھٹ کر 63.48 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل 15 اگست کو متوقع ہے۔
