پاکستان ویمنز ٹیم نے ویمنزورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے مسلسل چوتھا میچ جیت کرویمنزورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
آئی سی ورلڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں اب تک ناقابل شکست پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے ہراکر ایک روزہ عالمی مقابلے میں اپنی جگہ بنالی۔
سنہ 2025 کا ایک روزہ ویمنز ورلڈ کپ 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک بھارت میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کے میچز ممکنہ طور پر کولمبو یا دبئی میں ہوں گے۔
لاہور میں کھیلے گئے مذکورہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 205 رنز بنائے تھے۔
سدرا امین نے 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ کپتان ثنا فاطمہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔
تھائی لینڈ کی تھپاچہ پوٹھاوونگ نے 2 جبکہ کمچومپھو اور مایا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کے دیے گئے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 34 اعشاریہ 4 اوورز میں ہی محض 118 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔
قومی بولز نے اپنی نپی تلی بولنگ کے سبب تھائی بیٹرز کو شروع سے دباؤ میں رکھا اور وہ جم کر نہ کھیل سکیں اور ایک ایک کرکے آؤٹ ہوتی گئیں۔ نانا پت 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
کپتان فاطمہ ثنا، رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 3،3 جبکہ سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ وننگ بیٹنگ اور بولنگ کرنے پر کپتان فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔کوالیفائر میں پاکستان ٹیم نے اب تک 4 میچ کھیلے اور چاروں کو جیتنے کے بعد اس کے 8 پوائنٹس ہیں۔قبل ازیں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز، آئرلینڈ کو 38 رنز اور اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔