پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی ملی جوش وجذبے سے منائی گئی

ملک بھر میں 14 اگست کا آغازہوتے ہی 75 ویں یوم آزادی کا جشن بھرپورملی جوش وجزبے سے منایاگیا، جبکہ فضا قومی نعروں اورملی نغموں سے گونج اٹھی،کراچی سے کشمیر تک سبزہلالی پرچم لہرائے گئے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

75 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو سربز پرچموں اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچم، پینٹنگز، بانیان پاکستان کے پورٹریٹس، پوسٹرز اور بینرز بھی جگہ جگہ نظر آرہے ہیں۔

مزار اقبال پر یوم آزادی کی مناسبت سے گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل محمد شہباز خان تھے، جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

جس کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر بھی گارڈز تبدیلی کی تقریب روایتی جوش و خروش سے منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان نیول اکیڈمی کے کموڈور محمد خالد تھے، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر انتہائی منفرد انداز میں دوبارہ ریکارڈ کیے گئے قومی ترانے کا اجرا بھی کیا۔

علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو سول اعزازات عطا کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعزازات 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران دیے جائیں گے،14سول اعزازات پانے والوں میں کُل 253 شخصیات شامل ہیں جنہیں نشان امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ہلال قائد اعظم، ستارہ پاکستان، صدارتی اعزازات برائے حسن کارکردگی، تمغہ پاکستان، تمغہ شجاعت، تمغہ امتیاز، تمغہ قائد اعظم اور تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا۔

صدر مملکت نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کے لیے بھی فوجی اعزازات کا اعلان کی، صدر مملکت کی جانب سے دو ستارہ بسالت، 68 تمغہ بسالت، 33 امتیازی اسناد، 68 سی او اے ایس تعریفی کارڈز، 22 ہلال امتیاز (ملٹری)، 102 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 130امتیاز (ملٹری) تمغے دیے دیے جائیں گے۔

یوم آزادی کے موقع پر قوم کو صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے جاری پیغامات میں مبارک باد دی گئی۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بانیان نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی متحرک قیادت میں اس وطن پاکستان کو ہمارے لیے تراشنے کے لیے دی تھیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آج ہم نظریۂ پاکستان کو برقرار رکھنے اور پاکستان کو ایک مثالی جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہماری ملکی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے،آج ہم برصغیر کے مسلمانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی بہادرانہ جدوجہد اور نئی ریاست کے قیام کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کے لیے اجتماعی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان کا قیام قائد اعظم کی یکجہتی، لگن، غیر متزلزل عزم اور ان کی غیر متزلزل جدوجہد کا نتیجہ ہے، انہوں نے یوم آزادی کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ آئیے، ہم اپنے بانیان کے نظریات اور افکار سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کو قومی تجدید کے اپنے مشن کا مرکز بنائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا آئیے، ہم پاکستان کو ایک ایسی قومی ریاست میں تبدیل کرنے کا عہد کریں جو ہمارے بانیان کے نظریات کی عکاس ہو۔

ارشد ندیم نے پانچویں اسلامی یکجہتی گیمزمیں بھی گولڈ میڈل جیت لیا

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، قومی پرچم لہرایا گیا، ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ مسلح افواج نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے عظیم پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان، پاکستان زندہ باد۔

ادھر چلہانہ کیرن کیل کے مقامات پر پرچم کشائی کی گئی، سکاؤٹس کے چاک چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، جشن آزادی کی تقریبات میں سول سوسائٹی طلباء نے شرکت کی، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

دوسری جانب مسلح افواج نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا، پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے حفیظ جالندھری کو لاہور میں اُن کے مزار پر سلامی پیش کی۔

لائن کنٹرول پر پاک فوج کے زیر اہتمام 14اگست یوم پاکستان جوش خروش سے منایا گیا، زیرو پوائنٹ پر پرچم کشائی کی گئی، سکاؤٹس کے چاک چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، جشن آزادی کی تقریبات میں پاک فوج کے آفیسران جوانوں اور ضلعی انتظامیہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔

ادھر مقبوضہ کشمیرمیں بھی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر کشمیری عوام نے پاکستان سے اظہار محبت میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزکی بھاری تعداد میں تعیناتی، ڈرونزاورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے،کشمیری عوام نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

کے ایم ایس کے مطابق سرینگر میں شہریوں نے بھارتی فورسز کی جانب

ارشد ندیم نے پانچویں اسلامی یکجہتی گیمزمیں بھی گولڈ میڈل جیت لیا

سے انتقامی کارروائی کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کے یوم آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار کیلئے پٹاخے پھوڑے اور سبز اور سفید رنگ کے غبارے ہوا میں چھوڑے، نوجوانوں نے بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں بھارتی پرچم نذرآتش کردیے جو بھارتی حکام نے انہیں زبردستی دیے تھے۔

ادھرمقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں امن اور خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

Back to top button