زندگی میں کامیابی کیلئے صبرکرنا سکیھا ہے،شاہ رخ خان
بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان نےکہا ہے کہ زندگی میں کامیابی کیلئےاپنےخاندان سے صبر کرناسیکھا ہے۔
شاہ رخ خان نےباندرہ کےعلاقے میں اپنی59 ویں سالگرہ کے موقع پرایک تقریب میں پرستاروں سے گفتگوکی اداکار نے اپنےمداحوں کے ساتھ ایک لائیومیں بہت سے سوالات کاجواب دیا۔
وینا ملک کا 70ہزارافراد کی جانب سے شادی کی پیشکش کا اعتراف
شاہ رخ نےکہا کہ وہ آریان خان اور ابرام کےساتھ لڑائی کےدوران بیٹی سہانا خان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔شاہ رخ نےمزاحیہ اندازمیں کہا، بچوں میں لڑائی ہوجاتی ہے، کہیں جائیداد کی تقسیم میں بڑ مسئلہ نہ بن جائے۔انہوں نےاپنی بیٹی سوہانا کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئےکہا، میں سہانا کو سپورٹ کروں گا۔ مجھے لڑکیاں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔ میں انہیں بہت مضبوط سمجھتا ہوں، اس لیے میں سہانا کاساتھ دوں گا۔
واضح رہے کہ سوہانہ نےاپنی اداکاری کا آغازنیٹ فلکس کےساتھ کیاہے، جب کہ آریان خان اگلے سال ریلیز ہونےوالی اوٹی ٹی سیریزسےہدایت کاری کے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔
شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کہا،”میں اپنے خاندان سےسیکھتا ہوں کہ آپ کتنا زیادہ صبر کرتے ہیں اس کا دارو مدار آپ کے بچوں کی تعداد سے ہے، میں نے اپنے گھر سے صبر کرنا سیکھا ہے، کام کےدوران بھی میں ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتاہوں جن کا لوگوں کو میری شوٹنگ پر سامنا کرناپڑتا ہے، میرے خیال میں صبر ہی وہ چیز ہے جو میں نےاپنےخاندان سے سیکھی ہے۔