پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک مختلف لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے۔

سپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ اور عثمان خان کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی دیے گئے ہیں۔معاز صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کردیئے گئے ہیں۔

محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر، عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

 

سہہ ملکی دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی شروعات ہے: خواجہ آصف

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

Back to top button