پیپلز پارٹی کا میئر آئے گا تو معاملات چلانے میں آسانی ہوگی

 میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نےکہا  ہےکہ شہر میں پی پی کا میئر آئے گا تو معاملات چلانے میں آسانی ہوگی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر میئر کے عہدے پر کسی اور جماعت کا شخص آیا تو وہ یہی بات کرتا رہے گا کہ اس کے پاس اختیارات نہیں، پیپلز پارٹی کا میئر آئے گا تو معاملات چلانے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صرف 8 یا 9 ارکان ہی جماعت اسلامی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے، اعتراض ہوتا تھا کہ کراچی میں بسیں اور ایمبولینسیں نہیں ہیں، آج بسیں اور ایمبولینسیں نظر آ رہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  شہر کا سیوریج نظام بہتر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کورنگی کاز وے بارشوں میں ڈوب جاتا تھا جسے ہم نے بہتر کیا، ملیر ایکسپریس وے پر کام تیزی سے جاری ہے، سال کے آخر تک قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک کا حصہ مکمل کر لیا جائے گا۔

Back to top button