پرویز الٰہی کو عمران کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے
مسلم لیگ نے کی صدر مریم نواز نے کہا ہے چودھری پرویز الٰہی کو عمران خان کے جرائم کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا انشا اللہعمران خان اور تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہو گیا، لیکن چودھری پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں عمران خان کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا، تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔
حمزہ شہبازکے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمریم نواز آبدیدہ ہوگئیں
انکا کہنا تھا تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے، کوئی ہائیڈروجن بم بنا رہے تھےیا دنیا فتح کر نے نکلے تھے، جو کسی کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آگئی تھی؟، جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے کس کو "ایبسولوٹلی ناٹ” کہا۔