سعودی عرب اور عراق سےبھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند

مودی سرکار کو ایک اور دھچکا،سعودی عرب اور عراق کی کمپنیوں نے بھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی ۔
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکواور عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو نےبھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو سعودی عرب اور عراق سے کوئی تیل نہیں ملا۔
اگست کے مہینے میں بھارتی انرجی کمپنی نیارا نے صرف روسی خام تیل پر انحصار کیا جو عام طور پر ہر ماہ 20 لاکھ بیرل عراق اور 10 لاکھ بیرل سعودی عرب سے تیل درآمد کرتی تھی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کی پابندیوں کے باعث بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو خام تیل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی انرجی کمپنی نیارا کی ریفائنری بھارتی ریاست گجرات کے علاقے وادینار میں واقع ہے اور اس وقت صرف 70 سے 80 فیصد استعداد پر کام کر رہی ہے۔
روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو روسنیفٹ سے براہ راست تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو عالمی شپنگ کمپنیوں سے بھی مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث بھارتی انرجی کمپنی نیارا اب تیل کی ترسیل کے لیے "ڈارک فلیٹ” کہلانے والے غیر رجسٹرڈ جہازوں پر انحصار کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ جولائی میں بھارتی انرجی کمپنی نیارا کے سی ای او نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ صورتحال بھارت کی توانائی فراہمی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
