نواز،ڈار کی تقریر براہ راست نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تقریر براہ راست نشر کرنے کیخلاف درخواست دائرکردی گئی۔
شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت،پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج، تقاریر وغیرہ نشر کرنے ہر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن نواز شریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دیکھائی گئی۔
پاک فوج نے بحرین پل بحال کر دیا، آرمی چیف کا وعدہ پورا ہوا
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا اپنے جاری کیے گیے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پیمرا اشتہاریوں کی تقاریر نشر نہ کرنے کیحوالے سے اپنے احکامات اور فیصلوں کو برقرار رکھے۔
درخواست گزار شہری منیر احمد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج، تقاریر ہر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔
