PDMقیادت پرمقدمات کیلئے KPKحکومت کا اعلامیہ معطل

پشاورہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کی کابینہ کا وفاقی حکومتی اتحاد (پی ڈی ایم) کی قیادت کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا اعلامیہ معطل کردیا۔

عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس شکیل خان پر مشتمل بینچ نے نفرت انگیز بیانات کی بنیاد پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے خلاف درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی کابینہ نے سیاسی مقاصد کے لیے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے تحت بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ سیکشن 196 کسی افسر کو ایف آئی آر درج کرانے کا اختیار نہیں دیتا۔

عدالت نے صوبائی حکومت کا اعلامیہ معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے 13 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

جنرل باجوہ نے رانا ثنا پر منشیات کیس جھوٹا قرار دے دیا

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو اختیارات دیے تھے جس کے بعد انہوں نے نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرائے تھے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا۔

Back to top button