ٹی ایل پی کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن،گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

لاہور میں ٹی ایل پی  کے احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 681 تک پہنچ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے دیگر شہروں تک پھیلا دیا گیا ہے، تاکہ تمام شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون کالز، واٹس ایپ گروپس اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع کا تجزیہ کر کے مزید افراد کی شناخت اور گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، اور انٹرنیٹ پر موجود شواہد کی بنیاد پر بھی کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Back to top button