پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی تاخیر کا شکار

 

 

 

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشمکش وزیر اعظم کی تبدیلی میں مسلسل تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب پر پیپلز پارٹی کی قیادت تاحال فیصلہ نہیں کرسکی، جس کے باعث تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا عمل رکا ہوا ہے۔

عددّی برتری کے دعوؤں کے باوجود پیپلز پارٹی گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے میں سست روی کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کےبعد ہی تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے نے بھی صورت حال کو پیچیدہ بنادیا ہے۔اگر انتخابات جلد منعقد ہوتےہیں تو پیپلزپارٹی کےلیے ان ہاؤس تبدیلی سے خاطر خواہ سیاسی فائدہ حاصل کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ادھر آزاد کشمیر حکومت کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد حصہ تاحال خرچ ہونا باقی ہے، جب کہ تقریباً دو ہزار بھرتیوں اور صحت کارڈ جیسے اقدامات نئی حکومت کو عوامی سطح پر سیاسی فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

 

Back to top button