انتخابی اصلاحات،سیاسی جماعتوں پرپابندی کو ایجنڈے سے نکال دیاگیا

انتخابی اصلاحات میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے انتخابی اصلاحات کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پربھی اتفاق ہو گیا ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا ایک دو معاملات پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا جنہیں مل بیٹھ کر حل کر لیں گے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین انتخابی اصلاحات ایاز صادق کا کہنا تھا انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی، اجلاس میں انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے مؤثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا سیاسی جماعت پر پابندی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اجلاس میں صرف انتخابی اصلاحات کے طریقہ کار پر بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازع فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،دریائے ستلج سے منسلک 15دیہات زیر آب
دوسروں کو منع کرتے اور خود شیخ رشید کی الیکشن مہم میں جاتے تھے۔
