سٹاک مارکیٹ میں مثبت دن،100 انڈیکس میں989 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 989 پوائنٹس کے اضافے سے41 ہزار 950 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکے پہلے روزمثبت رجحان دیکھا گیا، دوران ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، صبح 9:45 بجے تک اسٹاک میں 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، صبح 10:40 بجے انڈیکس 683 پوائنٹس یا 1.66 فیصد اضافے کے ساتھ 41ہزار 734 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا،اور دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 898 پوائنٹس کے اضافےسے41 ہزار950 پواٸنٹس پرپہنچ کر بند ہوا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا
تجریہ کار اس مثبت پیش رفت کو حوصلہ افزا قرار دے رہے ہیں، ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ سلمان نقوی نے آج کاروبار میں مثبت پیشرفت کو کئی عوامل کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا خبروں کا نتیجہ قرار دیا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کو آج آئی ایم ایف کی جانب سے ایک خط موصول ہوگا جس کے بعد قرض کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی،2.3 ارب ڈالر کا چینی قرض جمع کرایا گیا جس سے سرمایہ کاروں کی رویے میں بہتری آئی، ہم سعودی عرب کے ساتھ موخر شدہ تیل کی ادائیگیوں کے بارے میں بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس کریش کر گیا تھا اور حکومت کی جانب سے سیمنٹ، اسٹیل، چینی، تیل، گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینلز، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، کیمیکل، مشروبات اور سگریٹ سمیت بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ’سپر ٹیکس‘ کے اعلان کے بعد صبح کے سیشن میں انڈیکس میں 2ہزار پوائنٹس یا 4.8 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی۔
