دیانتداری کا بھاشن دینے والا عمران سب سے بڑا ڈاکو نکلا
مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیانتداری کا بھاش دینے والا عمران خان سب سے بڑا ڈاکو نکلاہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاالیکشن کمیشن نے مکمل ثبوت اور حقائق کے تحت فیصلہ دیا ہے،ہمارے خلاف تو واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بنی جس نے جھوٹی رپورٹ دی۔
انہوں نے کہا دوسروں کوچور اور ڈاکو کہنے والا خود سب سے بڑا ڈاکو نکلا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان خود تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو ثابت ہوگیا۔
سابق وزیراعظم نے کہاتاریخ کی سب سے بڑی چوری، منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی، بہٹ بڑی منی لانڈرنگ کی اسی لئے چیف الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا رہا۔عمران خان کو جعلی کاغذات پر جعلی صادق اور امین قرار دلوایا گیا۔
ن لیگ کے قائد کا کہنا تھا گزشتہ چارسالوں میں ملکی معیشت تباہ ہوئی،مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑی دی ہے،معاشرہ، سیاست سب کچھ اس شخص نے تباہ کرکے رکھ دیا۔عمران خان نے غیر ملکیوں سے پیسہ لے غیر ملکی ایجنڈا نافذ کیا۔
نوازشریف نے کہا ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، اس وجہ سے نکال دیا گیا،آڈیو کلپس موجود ہیں جن میں کہا گیا کہ نواز شریف، مریم کو سزا دینی ہے اور عمران کو حکومت میں لانا ہے،میرے خلاف ظلم و زیادتی کرتے کرتے انہوں نے پاکستان کو ڈوبو دیا۔
وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،فوری معاوضہ فراہم کرنیکا حکم
سابق وزیر اعظم نے کہا عمران خان فتنہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا،سیاسی جماعتیں بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں،چار سال کی تباہی کے بعد پاکستان کو کھڑا کرنے میں مشکل ہورہی ہے۔
واضح ہے کہ آج 2 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 8 سال سماعت کے بعد تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف پر بیرونِ ملک سے ممنوعہ فنڈز لینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کسی بھی غیر ملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا کسی بھی ملکی سرکاری و غیر سرکاری کمپنی سے کوئی بھی فنڈ براہ راست یا بالواسطہ نہیں لے سکتی۔
