سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی 3500 روپے کی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ منگل کے روس سونا مزید 6 ڈالر مہنگا ہوکر 1780 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
جس کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے جب کہ 10 گرام سونا 3001 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 945 روپے کا ہوگیا۔
ابرارالحق کی غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ گزشتہ 2 روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کی کمی آچکی ہے۔
ادھر مقامی مارکیٹ میں چاندی کے دام بھی 10 روپے بڑھ کر 1640 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
