صدر آصف زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چینگ ڈو پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور نائب گورنر سیچوان ہوانگ ریشیا نے صدر کا پُرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے بھی صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔چینی سفیر اس دورے کےلیے خصوصی طور پیشگی چینگ ڈو پہنچےہیں وہ اس دورے میں ہرجگہ صدر مملکت کے ساتھ ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دورے میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات ہوگی۔
حکومت سیلاب متاثرین کےلیے بین الاقوامی امداد کی اپیل کرے : بلاول بھٹو
صدر مملکت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات کریں گے،پاک چین آل ویدر اسٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کو مزید آگے بڑھایا جائےگا۔
