صدر کا تنخواہ دار اور محدود آمدنی والوں کے لیے مراعات پر غور

صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی کے طبقات کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔
صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے۔
نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ داراورمحدود آمدنی کے طبقات کے لئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔
حکومت کے ان اقدامات کا اعلان صدر آصف علی زرداری کے اس خطاب کاحصہ ہوگا جوآئینی تقاضے کی تکمیل کیلئےوہ نئے پارلیمانی سال کی شروعات کے لیے 10مارچ کو دونوں پارلیمانی ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے کریں گے۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت کے اس خطاب کیلئےسرکاری طور پر تقریر کے متن کی تیاری کاکام شروع کردیا گیا ہے اور صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو مختصر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Back to top button