ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم شہباز شریف نےملک کی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اورکیش لیس بنانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ۔

شہباز شریف نےکیش لیس اکانومی اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

انہوں نےایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے،یہ کمیٹی ہر ہفتے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اوراس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

اس حوالے سےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعظم نےمتعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پالیسی اقدامات کے ذریعے ڈیجیٹل رقم کی منتقلی اور ادائیگیوں کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت غیر رسمی معیشت کی حوصلہ شکنی اور خریداری و رقوم کی منتقلی کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو فروغ دینے کےلیےبھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ رمضان المبارک کےدوران مستحقین کو رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے شفاف، مؤثر اور فعال انداز میں یقینی بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل والٹس کے استعمال سے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مستحق افراد کو ان کا حق بغیر کسی انسانی مداخلت کے فراہم کیا جائے،جس سےامداد کی تقسیم میں شفافیت ممکن ہوئی۔

فیلڈ مارشل کے اعزاز میں امریکی صدر کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے : خواجہ آصف

 

شہباز شریف نےاس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم کےمطابق حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اوراس کےمثبت نتائج ملکی ترقی کی جانب اشارہ ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی سےمتعلق ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

Back to top button