وزیراعظم شہباز شریف 4 ملکی سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ،آذربائیجان،ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

خصوصی طیارے میں لاہور سےروانہ ہوکر وزیراعظم شہبازشریف استنبول پہنچے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم دوست ممالک کےرہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی ، جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کیا جائے گا : وزیر توانائی

 

اس کےعلاوہ وزیر اعظم بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گےجبکہ وہ 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف 30 مئی کو تاجکستان سےوطن واپس پہنچیں گے۔

Back to top button